شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’فین‘‘ میں کام نہیں کر رہی، پرینیتی چوپڑا

Parineeti Chopra

Parineeti Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کر نے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئتے کہا ہے کہ منیش شرما کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں کام کر نے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی مجھ سے اس فلم میں کام کر نے کے متعلق سوال کر رہا ہے مگر اس سلسلہ میں شاہ رخ اور منیش شرما سے پوچھنا چاہیے۔

یہ بات انھوں نے بھارتی ٹی وی کے رائیلٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس کے سیٹ پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وہ اس شو میں ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ہمراہ اپنی فلم ہنسی تو پھنسی کے گانے ’’ شیک اٹ لائیک شمی‘‘ کو لانچ کر نے کے سلسلے میں شریک ہوئیں تھی۔

اس موقع پر نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ خود کو ملنے والی فلموں سے بہت خوش نظر آرہی تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت اچھا محسوس ہوتا ہے جب مجھے بہترین فلموں میں کام کر نے کی پیشکش کی جاتی ہے۔ میں اس وقت ایسی ہی بہت سی فلموں میں کام کر رہی ہوں۔