پیرس: فیشن ویک تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ جاری

Paris Fashion Week

Paris Fashion Week

پیرس (جیوڈیسک) پیرس فیشن ویک اپنی تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ خوبصورت ماڈلز نےاٹالین فیشن ڈیزائنر ارمانی کے ڈیزائن کردہ دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی تو دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

فیشن ویک تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے۔ معروف اٹالین فیشن ڈیزائنر جارجیو ارمانی کے ملبوسات کی نمائش ہوئی۔

دیدہ زیب رنگوں اور خوبصورت ڈیزائن کے ملبوسات پہنے۔ ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

فیشن ویک میں دنیا بھر سے ٹاپ ماڈلز اور مشہور فیشن ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں۔