وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے روانہ

Veena Malik

Veena Malik

دبئی (جیوڈیسک) وینا ملک اپنے شوہر اسد خان خٹک کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئی ہیں۔

وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خان خٹک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جائیں گے اور عمر ے کی سعادت حاصل کریں گے۔

مکہ مکرمہ میں دونوں کے خاندان بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ یہ عمرہ وینا ملک کے روحانی والد معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جانب تحفہ کے طور پر ہے۔