شہاب ثاقب روس میں گر گیا،پتھروں کی بارش سے 400 افراد زخمی

Shahab Saqib

Shahab Saqib

ماسکو(جیوڈیسک) روس میں شہاب ثاقب گر گیا،پتھروں کی بارش سے کئی عمارتیں متاثر ہوئیں اور چار سو افراد زخمی ہو گئے۔

روس کے پہاڑی علاقے ارل میں شہاب ثاقب گرنے سے زور دار دھماکہ ہوا۔شہاب ثاقب کے ٹکڑے مقامی آبادی پر بھی گرے،جس سے گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔بیشتر لوگ کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے،شہاب ثاقب کیچند بھاری ٹکڑے لگنے سے ایک فیکٹری کی چھت بھی گر گئی۔

لوگوں کا کہنا ہے شہاب ثاقب گرنے سے یوں لگا جیسے آسمان سے چھوٹے چھوٹے پتھروں کی بارش شروع ہوگئی۔ شہاب ثاقب گرنے سے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔