مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی،عوام شہبازشریف کو ووٹ دیکر کامیاب کریں : رائوناصرعلی خان میئو

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدررائوناصرعلی خان میئو نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی،اور عوام کو چاہیئے کہ وہ میاں شہبازشریف کو ووٹ دیکر کامیاب کریں۔

تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل ہوسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز حلقے کے مختلف علاقوں سینٹرل پارک،جھلکے،کیت،چنن دین والا ،کھنڈ،اونچے لدھیکے،چک بوٹا ،کچا شہزادہ روڈ اور نصیب آباد میں کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ رانا مبشراقبال،طلحہ برکی، سفیدخان بدوکی،نیامت علی نمبردار آف مہندی پور ،شمس الدین مئیو بھی ہمراہ تھے،رائو ناصرعلی خان میئو نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 129،پی پی 159 کے علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث پینے کاپانی تک نایاب ہوچکاہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو اقتصادی طورپر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے پتھروں کے دورمیں پہنچادیاہے 24 گھنٹہ میں18 گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ نے پورے ملک میں انڈسٹری اور صنعت وکاروبارکوتباہ کرکے رکھ دیاہے ۔

بے روزگاری ملکی تاریخ کے انتہائی اونچی سطح تک پہنچ چکی ہے جبکہ انڈسٹری کو کئی کئی روزتک بجلی منقطع رکھی جاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ نہ روزگارہے نہ آمدن نہ گھرمیں چولہا جلتاہے نہ کھیتوں کی پانی ملتاہے فیکٹریاں بندپڑی ہیں انہوں نے کہاکہ بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری زندگی بری طرح متاثرہوئی ہیں جس سے بڑی صنعتیں تقریبابند ہوچکی ہیں۔

باقی دوسرے ممالک میں شفٹ ہوچکی ہیں جس کے باعث بے روزگاری میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث زندگی مفلوج کاروبارٹھپ اور عوام کی زندگی جہنم بن کررہ گئی ہے،