شہید بی بی کو سلام

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

بلند تیرا مقام بی بی، تجھے ہے سب کا سلام بی بی
شہید ہو کے تو خلد پہنچی، یہی ہے تیرا انعام بی بی

غریب و مفلس کی تو تھی لیڈر، تو ملک وملت کی رہنما تھی
اسی لئے تیرے نظریہ کو ملا ہے دائم دوام بی بی

تری شہادت کو یاد رکھے گا ہر مورخ ہراک زمانہ
ترے لہو کا ہر ایک قطرہ عدل کا ہو گا نظام بی بی

شہید جس نے تجھے کیا ہے وہ ہو گا رسوا جہان بھر میں
نہ چھپ سکے گا یہ خونِ ناحق ہوا ہے یہ راز عام بی بی

ترے تدبر و نظریہ کو کرے گا پورا ترا بلاول
کریں گے پورا یہ عہد ہم سب جیالے تیرے عوام بی بی

شہید با با نے راہ دکھائی عمل کیا تو نے اس پہ چل کر
اب ہوں گے آقا کسان و ہاری، وڈیرہ ہو گا غلام بی بی

غریب کے دن پھریں گے زاہد شکست ہو گی منافقوں کو
مٹا سکے گا نہ کوئی اسکو کیا ہے تو نے جو کام بی بی

تحریر: سید زاہد عباس شاہ