شاہین افضال فٹ بال کے بانی و چیئر مین ڈاکٹر ہدایت اللہ نے اپنے ایک بیان میں سیکریٹری ڈسٹرکٹ ویسٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عرصہ 13 سال سے یہ کلب چلارہا ہوں

کراچی : شاہین افضال فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ ویسٹ کے بانی و چیئر مین ڈاکٹر ہدایت اللہ نے اپنے ایک بیان میں سیکریٹری ڈسٹرکٹ ویسٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عرصہ 13سال سے یہ کلب چلارہا ہوں۔

اس کلب کی مکمل فائل میرے پاس موجود ہے ہمارے ٹیم کے سیکریٹر ی کے غلط بیانی کی وجہ سے ہماری ٹیم پر 3ماہ کی پابندی لگ چکی ہے چند روز قبل سیکریٹری نے ایک بار پھر غلط بیانی سے نیا چیئر مین اور فارم ڈسٹرکٹ میں جمع کرایا ہے لہذا ہم ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سیکریٹری سے مودبانہ گزراش کرتے ہوئے کہ مذکورہ فارم کو جمع نہ کیا جائے اور جلد اجلد ہماری ٹیم کا فیصلہ کیا جائے۔