کراچی : تشدد اور فائرنگ کے واقعات، 4 افراد جاں بحق

karachi Firing

karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات اور فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق ملیر ندی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں دونوں افراد کو گزشتہ روز ملیر کے علاقے کھو کھرا پار سے اغوا کیا گیا تھا۔

اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا، قتل ہونیوالے دونوں افراد بھائی ہیں جن کی شناخت عبداللہ اور فرید کے نام سے ہو ئی ہے،جبکہ ملیر ماڈل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،جبکہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مدارس چوک سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔