پشاور میں مسلسل بارش، مکان کی چھت گرگئی 2 بچے جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاورمیں بارش کے باعث ورسک روڈ پربوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر بہاری کالونی میں تیزبارش کے باعث جمعہ گل نامی شخص کے مکان کی چھت مکینوں پر آگری۔

چھت گرنے سے جمعہ گل کا آٹھ سالہ بچہ جلال اور تین سالہ بیٹی اسرا جاں بحق ہوگئے جبکہ جمعہ گل اسکی اہلیہ اور پانچ سالہ بچی بلبلہ زخمی ہوگئی ،پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا اور تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔