شین جورجنسن بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

Shane jurjnsn

Shane jurjnsn

بنگلہ دیش(جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے شین جورجنسن کو کرکٹ ٹیم کا ایک سال کے لیے فل ٹائم کوچ مقرر کردیا ہے۔ جورجنسن نے اکتوبر دوہزار گیارہ کو بنگلہ دیشی ٹیم کو بولنگ کوچ کی حیثیت سے جوائن کیا تھا اور پھراسٹیورٹ لا کے کوچنگ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد سے وہ قائمقام کوچ کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔

بطور کوچ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کا پہلا امتحان تھا۔ جس میں بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے شکست ہوئی لیکن بنگلہ دیش نے ون ڈے سیریز تین دو سے جیت لی تھی۔ جورجنسن فرسٹ کلاس کرکٹر رہے ہیں اور انھوں نے کوئنز لینڈ، ویسٹرن آسٹریلیا اور تسمانیہ کے علاوہ انگلش کانٹی سسکس کی بھی نمائندگی کی۔