شانگلہ: امیر مقام کی گاڑی کے قریب دھماکے، ہلاکتیں 6 ہو گئیں

Amir Muqam

Amir Muqam

شانگلہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی گاڑی کے قریب دو دھماکے ہوئے، حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، انجینئر امیر مقام حملے میں محفوظ رہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام آج صبح شانگلہ کے علاقہ مارتونگ کیلئے روانہ ہوئے، مارتونگ میں منعقدہ میں جرگے میں فریقین کے درمیان صلح صفائی کیلئے آنیوالے امیر مقام یہ نہیں جانتے تھے کہ آج پھر انھیں نشانہ بنایا جائیگا۔

امیر مقام کا قافلہ پورن سے مارتونگ جارہا تھا کہ مارتونگ پہنچتے ہی پہلا دھماکا ہوا ابھی پہلے دھماکے کی گونج ختم بھی نہ ہوئی تھی کہ دوسرا دھماکا ہو گیا۔ دونوں دھماکوں میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں پولیس اہلکار، ذاتی محافظ اور ڈرائیور شامل ہیں۔

انجینئر امیر مقام حملے میں محفوظ رہے۔ واقعے کے فوری بعد سیکورٹی اداروں نے مارتونگ کو گھیرے میں لے لیا۔ شانگلہ میں شدید برفباری کے باعث امدادی کارروائیوں اور لاشوں کو منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔