شریف برادران جتنی چاہے کوشش کریں وہ عوام میں ہر گز مقبول نہیں ہو سکتے : سعدیہ سہیل رانا

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف بردران دھاندلی کرنے والوں کو نہیں بچا سکیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران جتنی چاہے کوشش کریں وہ عوام میں ہر گزمقبو ل نہیں ہو سکتے، میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ان کی کارکردگی سب کے سامنے ا گئی ہے۔

ایک سال میں ملک کانظام بکھر گیا ہے، ملک میں تبدیلی لانے والے بے نقاب ہوگئے ہیںجو حکمران عوام کو دو وقت کی روٹی نہ دے سکیں وہ کیا تبدیلی لائیں گے، انہوں نے کہاکہ پورا ملک عمران خان کی طرف دیکھ ریا ہے اور اب عمران خان ہی ملک سے کرپشن کاخاتمہ کریں اور تبدیلی لائیں گے، عمران خان ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، دھاندلی کے ذریعہ اقتدار میں آنے والی ن لیگ عوام سے فریب کررہی ہے،اس جماعت نے عوام کا استحصال کیا اور ان کے بنیادی مسائل میں اضافہ کا سبب بنی ہے۔