شکار پور: سائن بورڈ گرنے سے دو کمسن بہن بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

Shikarpur

Shikarpur

شکار پور (جیوڈیسک) گڑھی یاسین کے علاقے دکھن ناکے پر متاثرہ خاندان کے افراد شادی تقریب میں جانے کے لئے بس کے انتظار میں کھڑے تھے۔

طوفانی بارش شروع ہونے پر انہوں نے سائن بورڈ کے نیچے پناہ لی تو اچانک کھمبا سائن بورڈ پر آ گرا جس کے نیچے دب کر چار سالہ ذیشان، چھ سالہ حنا ، اسلام، بابر اور حماد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا۔