شیرازی برادران سے مذاکرات نہیں ہورہے،قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

سندھ (جیوڈیسک)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کیلئے پیپلزپارٹی کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ کسی بھی سطح پر شیرازی برادران سے مذاکرات نہیں ہورہے۔ پیپلزپارٹی ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور رہنماں نے سید قائم علی شاہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

سید قائم علی شاہ کے مطابق پی ایس سولہ پر میر ہزار خان بجارانی، پی ایس سینتالیس پر رجب علی خاصخیلی، پی ایس اڑتالیس پر جام خان شورو، پی ایس باون پر امداد پتافی امیدوار ہوں گے۔

پی ایس پچپن پر بشیر احمد ہالی پوتہ، پی ایس چھپن پر میر اللہ بخش تالپور، پی ایس چونسٹھ پر حنیف میمن اور پی ایس چھہتر پرمسز پروین عزیز جونیجو الیکشن لڑیں گی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سید قائم علی شاہ نے پارٹی کے رہنماں اور ٹکٹ ہولڈر ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم شروع کریں۔ شیرازی برادران سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں کرینگے۔

اس قسم کی خبریں پھیلا کر وہ ہمدردیاں لینا چاہتے ہیں ۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ شیرازی برادران نے ہمیشہ دھوکے بازی کی سیاست کی ہے جس کی وجہ سے ان کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔