شیرازی برادران کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

Sherazi bro

Sherazi bro

لاہور(جیوڈیسک) ٹھٹھہ کے شیرازی برداران غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ٹھٹھہ کے شیرازی برادران نے لاہور میں میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز شیرازی نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ اس موقع پر نون لیگ کے رہنما لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا پیپلز پارٹی کا جھوٹا مینڈیٹ نہیں مانتے۔