سندھ میں دھاندلی نہیں دھاندلاہوا،نتائج قبول نہیں ، لیاقت جتوئی

Liaquat Jatoi

Liaquat Jatoi

لاہور(جیوڈیسک) لاہورمسلم لیگ ن کے رہنما لیاقت جتوئی نے کہاہے کہ سندھ میں دھاندلی نہیں دھاندلاہواہے،سندھ میں انتخابی نتائج قبول نہیں کرتے۔

لیاقت جتوئی نے شیرازی برادران کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دس جماعتی اتحادنے22مئی کوسندھ میں ہڑتال کافیصلہ کیاہے،ہمارے3افرادمارے گئے اورمقدمہ ہمارے خلاف درج کیاگیا۔

دھاندلی کے شواہدلے کرالیکشن کمیشن میں جارہے ہیں۔ اِس موقع پر شیرازی برادران نے باقاعدہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کااعلان بھی کیا۔