شارٹ فال پورا کرنے کیلئے روزانہ 3 ارب 27 کروڑ کی ضرورت : سیکرٹری پانی و بجلی

Secretary Water

Secretary Water

اسلام آباد(جیوڈیسک)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں سینیٹرز نیملک بھر میں جاری طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے۔سینیٹر زاہد خان کہتے ہیں لوڈ شیڈنگ کا غلط شیڈول دیا گیا۔

سینیٹر زاہد خان کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس ہوا ۔ سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے لیکن حقیقت میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کمیٹی کو گمراہ کرنے والوں کو معطل کیا جائے۔

سیکرٹری پانی و بجلی نے بتایا کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے روزانہ تین ارب ستائیس کروڑ روپے کی ضرورت ہے تاہم ابھی تک صرف پانچ ارب روپے ملے ہیں نگران حکومت کہتی ہے کہ پیسے نہیں ہیں۔