سیالکوٹ : خواتین کے پولنگ سٹیشن پر مرد عملہ لگا دیا

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں الیکشن کمیشن نے خواتین کے پولنگ سٹیشن پر مرد عملہ لگا دیا،سر عام مہریں لگتی رہیں جبکہ الیکشن ضابطہ کو مذاق بنا دیا گیا۔

سیالکوٹ میں حلقہ این اے 112 پولنگ سٹیشن نمبر 11 میں خواتین کے پولنگ سٹیشن پر مرد عملہ کی ڈیوٹی لگا دی گئی جبکہ خواتین پولنگ سٹیشن پر خواتین کی تلاشی کے لئے لیڈی پولیس بھی موجود نہیں تھیں۔ حلقہ این اے 111 میں ہرڑ پولنگ سٹیشن پر کھلے عام مہریں لگا کر الیکشن کمیشن کے ضابطہ کو مذاق بنا کر رکھ دیا۔