سبی: تلی میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 13 اہلکار زخمی

Sibi

Sibi

سبی (جیوڈیسک) سبی کے علاقے تلی کے قریب سڑک کنارے پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی کی گاڑیوں کا ایک قافلہ سبی کے علاقے تلی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور اس کی زد میں آکر تیرہ اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سبی منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے، ترجمان ایف سی کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، واقعہ کے بعد ایف سی اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔