سبی : گیس پائپ لائن اور گرڈ اسٹیشن کو اڑا دیا گیا

Gas Pipeline

Gas Pipeline

سبی(جیوڈیسک) میں نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن اور گرڈاسٹیشن کودھماکے سے اڑا دیا، بلوچستان میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔سبی میں 8 بجے کر 20 منٹ پر گدو سے سبی گرڈ سے آنے والی 220 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور نمبر418 اور 419 کو ڈیرہ مراد کے قریب دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا۔

جس سے سبی سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ 4 گھنٹے سے پورا بلوچستان تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ نوتال کے قریب 8 انچ گیس پائپ لائن کو دو جگہ سے نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے بعد سبی سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں گیس کی فراہمی بھی بند ہو گئی۔