سبی : نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 خواتین جاں بحق

Sibi

Sibi

سبی(جیوڈیسک)سبی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے چار خواتین جاں بحق، دو زخمی ہو گئیں۔واقعہ نور پور روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے سہیلیوں کے ہمراہ رہائش پذیر ثمینہ نامی خاتون کے گھر کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے تین خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ایک ہسپتال پہنچ کر چل بسی۔ اہل محلہ کے مطابق ثمینہ کے گھر میں مشکوک افراد کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔