سکندر کی بیوی کنول کو آج انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

Sikander Wife

Sikander Wife

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعے کے مرکزی کردار سکندر کی بیوی کنول کو آج اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کنول کو آج دو دن کا ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ پیشی پر پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو اپنے شوہر کی منصوبہ بندی کا بخوبی علم تھا لیکن وہ اصل بات بتانے کی بجائے تفتیشی افسران کو گمراہ کر رہی ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے تین دن کا ریمانڈ مانگا تھا جب کہ عدالت نے دو دن میں ملزمہ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔