وفاقی کابینہ کا اجلاس، کابینہ کمیٹی قومی سلامتی کے قواعد کی منظوری کا امکان

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قومی سلامتی کے قیام کے قواعد کی منظوری دیے جانے کاامکان ہے۔ نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم آفس میں طلب کیے گئے اجلاس میں وزارت داخلہ قومی سلامتی پالیسی کا مجوزہ مسودہ بھی منظوری کے لیے پیش کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آل پارٹی کانفرنس کی تاریخ مقرر کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ مختلف معاہدوں اور یاداشتوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف محکموں کی طرف سے بریفنگ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔