سکھوں کی مذہبی کتاب کی مبینہ بے حرمتی کیخلاف نیوز کانفرنس

Sikhs

Sikhs

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پاکستان سکھ کونسل کے تحت سندھ کے مختلف مندروں میں سکھوں کی مذہبی کتاب گروگرنتھ کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کی گئی۔ پاکستان سکھ کونسل کے سربراہ سردار رمیش سنگھ نے بتایا کہ سندھ کے مختلف مندروں میں سکھوں کی مذہبی کتاب گروگرنتھ کی متعدد بار بے حرمتی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر کا مقصد ہندووں اور سکھوں کے مابین نفرت اور انتشار پھیلانا ہے، سردار رمیش سنگھ نے بتایا کہ پاکستان سکھ کونسل نے چیف سیکریٹری سندھ اور وزیر اقلیتی امور سندھ کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن یقین دہانی کے باوجودشر پسند عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔