سندھ اسمبلی کا اجلاس آج اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہو گا

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس گورنر سندھ نے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں سات ماہ کی غیر حاضری کے بعد تحریک انصاف کے ارکان شرکت کریں گے۔

سات ماہ پہلے تحریک انصاف کے ارکان سید حفیظ الدین، خرم شیر زماں، ثمر علی خان اور خاتون رکن سیما ضیاء نے پارٹی فیصلے کی روشنی میں استعفےٰ دیئے تھے۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ایوان کو گورنر کی جانب سے مسودہ قوانین کی منظوری سے آگاہ کیا جائے گا اور نئے مسودہ قوانین منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔