سندھ : سی این جی اسٹیشن پیر کی صبح 9جے سے بند رہیں گے

Cng Closed

Cng Closed

سندھ(جیوڈیسک)سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے،اور پیر کی صبح نو بجے سے کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق سوئی بلوچستان پٹ فیڈر کے مقام پر تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا ہے ۔گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے کراچی کو 110ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سی این جی استیشن کی بنش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کے ای ایس سی کو بیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس ، فوجی فرٹیلائزر کو بیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کی گئی اور واپڈا کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ، ترجمان کے مطابق سوئی گیس کی ٹیمیں گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد مکمل کرلے گی ۔