سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے کھل جائینگے

Sindh Cng stations

Sindh Cng stations

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق سی این جی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد آج صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کھل جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق سی این جی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جمعہ کی صبح 8 بجے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند کئے گئے تھے، جو آج صبح 8 بجے کھل جائینگے۔