سندھ کابینہ، بغیر اجلاس نسیم میمن کی چیئرمین لاڑکانہ بورڈ تقرری کی منظوری

Sindh Cabinet Meeting

Sindh Cabinet Meeting

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ کابینہ نے نسیم احمد میمن کو ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

سندھ کابینہ نے عدالتی احکامات کے بعد نسیم احمد میمن کو ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے نسیم میمن کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج منگل کو جاری کرے گا۔

یہ منظوری سندھ کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کے بغیر اراکین کابینہ کو “سرکولیشن” کے ذریعے بھیجی گئی تھی اور by way of circulation کابینہ کے 20 میں سے 15 اراکین نے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے بھجوائی گئی اس سمری سے اتفاق کیا جبکہ 5 اراکین شہر میں موجود نہ ہونے کے سبب اپنی رائے نہ دے سکے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عدالت نے نسیم میمن کی بحیثیت چیئرمین لاڑکانہ بورڈ عدم تقرری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز میں تعینات ڈائریکٹر لیگل مدثر خان کی باز پرس کی تھی جبکہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز قاضی شاہد پرویز اور ڈائریکٹر لیگل مدثر خان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 جون تک وضاحت طلب کی تھی جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں جسٹس مسز راشدہ اسد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین میٹرک و انٹر بورڈ لاڑکانہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف پروفیسر نسیم میمن کی دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔