سندھ کے عوام نے تعاون کیا تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے، نوازشریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے تعاون کیا تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے، موقع ملا تو وہ سرکاری اور نجی ڈاکوں کو ختم کر دیں گے۔

نوڈیرو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے پانچ سال کے دوران کچھ نہیں کیا، انہوں نیکہا کہ سندھیوں نے محبت سے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ کام کرنے والے انسان ہیں اور ان پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ سندھ بیدار ہو چکا ہے اور اب اہل سندھ کا فیصلہ ڈاکوں کا خلاف ہو گا۔