سندھ حکومت میں شمولیت متحدہ کا ریفرنڈم کل ہو گا

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی ریفرنڈم(جیوڈیسک) سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے جمعرات کو ملک گیر ریفرنڈم ہو گا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے بیس جون کو ملک بھر میں ریفرنڈم کرایا جائے گا۔

ریفرنڈم صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ مختلف سیکٹر اور زونل دفاتر میں کیمپ لگا کر ریفرنڈم کے لئے بیلٹ بکس رکھے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے پر رات کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔