کراچی :42 افراد کے قتل میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے آرٹلری میدان سے بیالیس افراد کے قتل میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی اٹلری میدان میں پولیس نے چھاپہ مار کر بیالیس افراد کے قتل میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر رضوان عرف زبیر کو گرفتار کر لیا،ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے سات پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم سے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔