پری مون سون ختم،آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا

Heating

Heating

لاہور (جیوڈیسک) پری مون سون بارشیں ختم ہو گئیں،آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ گرمی تربت، دالبندین رحیم یارخان اور سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، سکھر حیدر آباد شہید بے نظیر آباد روہڑی جیکب آباد اور ڈی آئی خان میں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔