سندھ حکومت کا مالی بحران، طالبات کے وظائف روک دیئے

Students

Students

سندھ (جیودیسک) سندھ حکومت مالی بحران کا شکار ہوگئی۔ سرکاری سکولوں میں مستحق طالبات کو دئیے جانے والے وظیفے کی رقم بھی روک دی گئی۔ کراچی سرکاری سکولوں میں وظائف حاصل کرنے والی طالبات کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں سکول انتظامیہ نے بتایا کہ ان کا وظیفہ روک دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق وظائف کے حوالے سے فنڈز محکمہ تعلیم کو موصول نہیں ہوئے۔ یہ وظائف چھٹی جماعت سے دسویں جماعت کی قابل اور مستحق طالبات کو ریفارم سپورٹ یونٹ کے ذریعے دیئے جاتے تھے۔ وظائف کا اعلان سندھ کے سابق وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے گزشتہ سال کیا تھا۔