سندھ حکومت کراچی بدامنی کیس میں فیصلے پر عملدر آمد میں ناکام رہی

Advisory Justice Alam

Advisory Justice Alam

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں امن و امان بہتر بنانے کے لئے سپریم کورٹ کے بدامنی کیس کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔ ججز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں ججز کی سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی ، ڈی جی رینجرز اور کمشنر کراچی ، سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

چیف جسٹس نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں امن و امان بہتر بنانے کے لئے سپریم کورٹ کے بدامنی کیس کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی طرف سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد حکومت سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل کرے۔