سندھ حکومت کا ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Sindh

Sindh

سندھ (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے ریسکیو سروس ون ون ٹو ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کی نگرانی وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ خود کریں گے۔

پنجاب میں ریسکیوون ون ٹو ٹو کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے بھی ریسکیو سروس ون ون ٹو ٹو کے قیام کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی سندھ دو مرتبہ اجلاس کی صدارت بھی کر چکے ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو سروس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے بھر میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو سروس شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام جلد صحت کے شعبے میں تبدیلیاں دیکھیں گے۔