سندھ کے صوبائی وزیر اور مشاہد حسین کورونا میں مبتلا

 Mushahid Hussain

Mushahid Hussain

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی پورا گھر کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر غلام فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وبا کی پانچویں لہر کے دوران مزید 29 افراد انتقال کر گئے ہیں، 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7 ہزار978 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ساڑھے 14 سو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں کورونا پھیلاؤ کے سبب بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی 4 فروری تک بند کردی گئی ہے جبکہ 34 افراد میں کورونا کی تصدیق کےسبب لاڑکانہ میں آصفہ ڈینٹل کالج دوہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کر کے 2 ریسٹورنٹ سیل جبکہ 2افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کی بیشتر فارمیسز پر بخار سے بچاؤ کی دوا غائب ہے، خریداروں کا کہنا ہے کہ گھر میں لوگ بیمار ہیں اور دوا نہیں مل رہی، حکومت نوٹس لے ۔

میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی نئی لہر سے دواؤں کی فراہمی کا عمل متاثر ہوا ہے۔