سندھ اورپنجاب میں کرشنگ کا آغاز، چینی کے نرخوں میں کمی

Sugar

Sugar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ اور جنوبی پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ہوتے ہی چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی ہے جب کہ ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت 95 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

حکومت اور شوگر ملوں کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد سندھ اور جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے،گنے کے کرشنگ کا آغاز ہوتے ہی کراچی سمیت ملک بھرمیں چینی کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 95/96 روپے رہی جبکہ ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت 110 تا 115 روپے کے درمیان ہے۔

ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ کرشنگ کے عمل میں تیزی اور نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں مزید کمی ہوگی اور امکان ہے کہ ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت 90 تا 100 روپے کے درمیان آ جائے گی۔