سندھ : بعض شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Sindh Rain

Sindh Rain

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے بعض شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کو پسپا کر دیا۔ تھرپارکر، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے، برسات کے ساتھ ہی تپتی زمین سیراب ہوگئی۔ لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور صحرا میں ہر طرف قوس قزح کے رنگ بکھر گئے۔

عمر کوٹ میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر، ہزارہ، ملتان، بہاولپور، قلات، سکھر، میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔