پشاور میں بم دھماکے سے چار پولیس اہل کار زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں بم دھماکے سے چار پولیس اہل کار زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق دھماکا سپیریئر سائنس کالج چوک میں ہوا۔ شرپسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم اس وقت اڑا دیا جب پولیس کی وین وہاں سے گذر رہی تھی۔

دھماکے سے ایک اے ایس آئی سمیت چار اہل کار زخمی ہوئے جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم ڈھائی سے تین کلو وزنی تھا۔