خیبرپختونخوا زیادہ بجلی پیدا کرنے کے با وجود لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے، شیرپاو

Sher Pao

Sher Pao

پشاور (جیوڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاو نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتاہے اور یہاں لوڈشیڈنگ بھی سب سے زیادہ ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پا نے کہا کہ وزیراعظم نے ابھی تک پشاور کا دورہ نہیں کیا۔ صدارتی الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کیلئے مسلم لیگ(ن)اور تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔