سندھ میں میٹرک کے آخری پرچے میں بھی نقل نہ رک سکی

Sindh

Sindh

میر پور(جیوڈیسک)خاص سندھ میں میٹرک کے آخری پرچے کے دوران بھی نقل نہ رک سکی،مختلف مراکزسے کئی طلبا نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے تحت دسویں جماعت کے آخری پرچے میں بھی نقل جاری رہی۔

امتحانی مراکز کے باہرنقل کے مواد کی فراہمی کوروکا نہیں جا سکا۔ امتحانی مراکز میں روک تھام کے لئے 10 ویجلنس ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ جنہوں نے گزشتہ چار روز کے دوران چھاپے مارکر 40 سے زائد جعلی امیدواروں کو پکڑا ہے۔

خیرپور میں میٹرک کے آخری پرچے میں بھی نقل نہ رک سکی۔ مختلف امتحانی مراکز سے نقل کے مواد ملے ہیں ،نقل کرنے والے 20طلبا کو بھی پکڑاگیا ہے۔