سندھ کے سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے بعد کھل گئے

CNG

CNG

کراچی(جیوڈیسک)سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد آج صبح 8 بجے کھل گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پریشر میں کمی کے باعث اس مہینے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

اور اسی سلسلے میں صوبے بھر میں گیس کی سپلائی گزشتہ روزصبح 8 بجے سے آج صبح 8 بجے تک کیلئے معطل کردی گئی تھی، 24 گھنٹے کی بندش کے بعد صبح 8 بجے تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔