سنگا پور امریکا کا اہم پارٹنر ہے،اوباما

Obama

Obama

امریکا(جیوڈیسک)امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ سنگا پوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ایک اہم اتحادی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے سنگاپور کے وزیراعظم لی کے اعزاز میں وائٹ ہاس میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پردونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ علاقائی، معاشی وعسکری تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ صدر اوبامہ نے سنگاپور کے وزیراعظم لی کونسل کی خدمات کو سراہا اور امریکہ کے ساتھ شراکت داری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سنگاپور کے وزیراعظم لی نے امریکہ کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔