سراج الحق اور عمران خان نورا کشتی کر رہے ہیں، زاہد خان

Zahid Khan

Zahid Khan

پشاور (جیوڈیسک) سراج الحق اور عمران خان نورا کشتی کر رہے ہیں، عمران خان جانتے ہیں وہ جو کہہ دیں سراج الحق حکومت چھوڑنے والے نہیں، سینیٹر زاہد خان دونوں پر برس پڑے۔

سینیٹر زاہد خان نے ایک بیان میں کہا عمران خان جانتے ہیں کہ وہ سراج الحق کے بارے میں جو مرضی کہہ دیں وہ حکومت چھوڑنے والے نہیں اور سراج الحق جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے حکومت چھوڑی تو تحریک انصاف کی حکومت چل نہیں پائے گی۔

سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کا سہارا ہیں اور قوم کو بیانات سے بے وقوف بنا رہے ہیں۔