دھرنے ملک کو ہونے والے معاشی نقصان کے ذمہ دار ہیں، پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں دو روزہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے اختتام پر سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

لیکن گزشتہ دو ماہ میں اسلام آباد کی صورتحال سرمایہ کاروں کے لئے مناسب نہیں تھی اس لئے قطر اور چین سمیت کئی ممالک کے وفود کے دورے منسوخ ہوئے۔ وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پچھلے دو ماہ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ قومیں اس طرح کے حادثات کو بھلا دیا کرتی ہیں۔ ہم بھی دو ماہ کے سنگین حادثے کو بھلا دیں گے۔

اس موقع پر سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بڑی تعداد میں دنیا کے مختلف ممالک کی کمپنیوں کی کانفرس میں شرکت اطمینان بخش ہے۔ بہت سے ممالک نے ایسے شعبوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کی انہیں توقع بھی نہیں تھی۔