کراچی : سائٹ میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

Karachi Fire

Karachi Fire

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے سائٹ میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا کولنگ کاعمل جاری ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 3 منزلہ گارمنٹ فیکٹری کی آگ بجھانے کیلئے ابتدائی طور پر2 فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے۔

لیکن آگ کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کر لئے گئے۔ 18فائر ٹینڈر2واٹر باوزر اورایک اسنارکل کے ذریعے فائر بریگیڈ کے درجنوں اہلکاروں کی 4 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا،لیکن آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔