محکمہ پروانشل ہائی وے پرکشش سیٹوں پر براجمان افسران ڈیوٹی سے غائب

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : محکمہ پروانشل ہائی وے پرکشش سیٹوں پر براجمان افسران ڈیوٹی سے غائب گھر بیٹھے تنخواہ وصولی جاری، ایس ای بے بس۔ تفصیل کے مطابق محکمہ پراونشل ہائی وے میں تعینات جے آر او ملک ایوب جو کے ڈیرہ غازیخان کے علاقہ کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں ڈویژن کی اکلوتی لیب جہاں پر تمام تعمیراتی سٹرکوں ودیگر اہم عمارتی میٹریکل چیک کئے جاتے ہیں۔

اکثر بیشتر موصوف آفس بیٹھنے سے کتراتے ہیں جبکہ موقف جاننے پر فیلڈ کا بہانہ کردیتے ہیں ملک ایوب کے اسسٹنٹ سید اختر شاہ نے لیبارٹری کے پیچھے رہائش اختیار کر رکھی ہے اور گھر کو ہی منی آفس بنا رکھا ہے۔

ایس ای پراونشل ہائی وے فرحت سے بارہا رابطہ کیا گیا مگر کوئی مثبت جواب نہ مل سکا عوامی حلقوں کا چیف انجیئنر خالد پرویز اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔