سکردو : 3 ایرانی کوہ پیمائوں کو حادثہ، ایک جاں بحق

Atlas pymayun

Atlas pymayun

سکردو(جیوڈیسک) 8047میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران تین ایرانی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوگئے ہیں جس میں ایک کوہ پیما جاں بحق، ایک لاپتہ اور ایک بلندی پر پھنسا ہوا ہے۔ سکردو تینوں کوہ پیما، ایدین بزروگی، پویا کیویان اور مجتبی جراحی نے 16 جولائی کو چوٹی سر کر لیا تھا جہاں سے واپسی کے دوران تینوں 7800 کی بلندی پر پھنس گئے۔

نیچے اترنے کی کوشش میں گہری برفانی کھائی میں گر کر ایک کوہ پیما جاں بحق اور ایک لاپتہ ہوگیا جبکہ ایک کوہ پیما کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ابھی بھی 7800 کی بلندی پر پھنسا ہوا ہے۔ اس کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کے لئے پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو جاری ہے تاہم ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی ہے۔