اسلام آباد ایئر پورٹ پر ٹرک کی ٹکر سے 2 طیاروں کو شدید نقصان

Air Port

Air Port

اسلام آباد (جیوڈیسک) بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہینگرز میں پارک قومی ایئر لائن کے 2 طیاروں کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے 2 اے آر ٹی طیارے ہینگرز میں پارک تھے کہ پی آئی اے ہی کے ٹرک نے انھیں زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔

طیاروں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث دونوں طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے جس کے باعث شارٹ روٹس پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کے 54 سیٹوں والے آے آر ٹی طیاروں کو عام طور پرچھوٹے روٹس جیسے اسلام آباد سے لاہور، بہاولپور اور گلگت بلتستان کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔