صنعا: جنوبی یمن میں امریکی ڈرون حملہ، 2 شہری جاں بحق

Snaa Daroon Atack

Snaa Daroon Atack

جنوبی یمن کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق ہوگئے۔ یمن میں گذشتہ تین دنوں میں چار ڈرون حملوں میں جاں بحق شہریوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوگئی۔ دوسری جانب یمن کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی یمن میں القاعدہ کی مقامی تنظیم کی جانب سے ایک بندر گاہ پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بندرگاہ پر قبضے کا بنیادی مقصد یہاں سے بین الاقوامی پروازوں کو نشانہ بنانا تھا۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ بندر گاہ پر القاعدہ کے قبضے سے ممکنہ طور پر بالخصوص پڑوسی ملک سعودی عرب کو ہدف بنانا تھا۔ یمنی حکومت امریکی ڈرون حملوں کی حمایت کرتی ہے تاہم عوامی سطح پر ڈرون حملوں کے بارے میں سخت تحفظات پایا جاتا ہے۔